ابنا: ان کاکہناہے کہ اگر کراچی میں کوئی قتل ہو تو مارنے والوں کو کیا سندھی طالبان کہا جائیگا۔ شہبازشریف نے اسلام آباد میں مقتول شہبازبھٹی کی جماعت کے دفتر اور آنجہانی وزیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیااور غمزدہ خاندان اور افراد سے تعزیتی ملاقاتیں کیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ قتل کے واقعات پر سیاست نہ کی جائے، شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کریگی۔ شہبازشریف نے کہاکہ رحمان ملک نے پنجابی طالبان کی اصطلاح ، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے استعمال کی جو غلط ہے۔
..........
/110